۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حضرت آیت الله نوری همدانی، در دیدار با آیت الله محسن اراکی و اعضای اتحادیه جهانی زنان مسلمان

حوزہ / مسلم خواتین کو چاہیے کہ وہ معارفِ اسلامی اور اہل بیت علیہم السلام کی ثقافت پر مبنی اپنی انفرادی اور سماجی ذمہ داریوں سے آگاہی پیدا کریں اور دنیا بھر میں اپنے باہمی رابطے کے ذریعہ اسلام اور فاطمی ثقافت کو عام کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ نوری ہمدانی نے آج حوزہ علمیہ کی سپریم کونسل کے رکن آیت اللہ محسن اراکی اور مسلم خواتین کی عالمی یونین کے اراکین سے ملاقات میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا: مسلم خواتین کو چاہیے کہ وہ معارفِ اسلامی اور اہل بیت علیہم السلام کی ثقافت پر مبنی اپنی انفرادی اور سماجی ذمہ داریوں سے آگاہی پیدا کریں اور دنیا بھر میں اپنے باہمی رابطے کے ذریعہ اسلام اور فاطمی ثقافت کو عام کریں۔

انہوں نے کہا: بعثتِ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پہلے بدقسمتی سے عورتوں کے بارے میں بہت غلط نظریات پائے جاتے تھے۔ ماضی میں خواتین کو ان کے سماجی وقار اور انسانی حقوق تک سے محروم رکھا جاتا تھا لیکن ظہورِ اسلام کے ساتھ ہی خواتین کو ان کا انفرادی اور سماجی مقام حاصل ہوا اور گذشتہ جاہلانہ دور کی بہت سی فرسودہ اور غلط روایات کا خاتمہ ہوا۔

اس مرجع تقلید نے اہل بیت علیہم السلام کی ثقافت میں خواتین کو عزت دینے کو بطورِ نمونہ پیش کیا اور ان کی پیروی کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا: پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمیشہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کو انتہائی عزت و احترام دیا کرتے اور ان سے انتہائی محبت و شفقت سے پیش آیا کرتے تھے۔ جب بھی حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا ان کی مجلس میں داخل ہوتیں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کی تعظیم میں اٹھتے اور انہیں اپنی جگہ پر بٹھاتے تھے۔

آیت اللہ نوری ہمدانی نے خاندان کے استحکام میں خواتین کے اہم کردار اور بچوں کی پرورش میں ان کی تاثیر کا اظہار کرتے ہوئے حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ کا قول نقل کیا اور کہا: امام خمینی رحمۃ اللہ فرماتے تھے کہ "مرد ایک عورت کی گود سے ہی معراج تک پہنچتا ہے۔ اس لیے صالح اولاد کی پرورش مسلمان ماؤں کے اہم ترین فرائض میں سے ایک ہے"۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .